16 خرداد 1399
  -  
2020 ژوئن 5
  -  
13 شوال 1440
 
نجم الحسن، سید، کراروی
• نجم الحسن، سید، کراروی •

۱۴۰۲/۱۹۸۲

مولانا سید نجم الحسن کراری ضلع الہ آباد کے رہنے والے تھے ۔ صدر الافاضل کرنے کے بعد آپ نے مدرسۃ الواعظین میں داخلہ لیا۔ جہاں سے فارغ ہوکر آپ بہار اور دوسرے صوبوں میں تبلیغی خدمات انجام دیتے رہے ، حدود ۱۹۴۳ء میں رسالہ الواعظ کی ادارت آپ کو سونپی گئی ۔ تقسیم ہند  کے بعد آپ پشاور چلے گئے جہاں فرائض محراب و منبر کی بجا آوری کے علاوہ ایک اہم مذہبی جریدہ ''شہاب الثاقب''نکالنا شروع کیا ۔

پاکستان کی متعدد قومی تنظیموں کے رکن ہونے کے علاوہ آپ حکومت پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے بھی ممبر تھے ، پاکستان مجلس علمائے شیعہ کے ناظم اعلی تھے ۔ نیز حج کمیٹی کے ممبر تھے ۔

تصانیف

ذکر العباس ۲ ۔ چودہ ستارے ۳ ۔ بہتر تارے۴ ۔ تاریخ اسلام ۵ ۔ مختار  آل محمد وغیرہ

۹/ رمضان المبارک ۱۴۰۲ھ/ یکم جولائی ۱۹۸۲ء کو پشاور میں رحلت فرمائی ۔ [1]

 

 

 

 

 

 

 



[1]الواعظ جلد ۵۹ نمبر ۹ ۔ ۸اگست دسمبر ۱۹۸۲ء