16 خرداد 1399
  -  
2020 ژوئن 5
  -  
13 شوال 1440
 
کلب حسین، سید
• کلب حسین، سید •

ھ/ء

۱۳۹۷/ ۱۹۷۷ء

مولانا سید کلب حسین صاحب ہنڈرہی ضلع غازی پور کے ایک باوقار سید گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد سلطان المدارس میں داخل ہوئے جہان سے صدر الافاضل کیا ۔ پہلے ریاست  اور پور(ضلع فیض آباد)میں پیش نماز ہوئے ۔ اس کے بعد فیض آباد کی چوک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دیتے رہے ۔ ساتھ ہی ساتھ فیض آباد کے وثیقہ عربی کالج میں مدرس بھی تھے ۔ اچھے مقالہ نگار بھی تھے ، حسن اخلاق اور سادگئی طبیعت کی وجہ سے کیونسٹ کہلانے والے بھی عقیدت رکھتے تھے ۔

مولانا کی شادی مولانا سید وصی محمد صاحب قبلہ (ضیاء الواعظین)کی منجھلی بہن سے ہوئی تھی ۔

آپ نے بلرام پور ہسپتال  (لکھنؤ)میں انتقال فرمایا ۔ لاش فیض آباد لائی گئی ۔ جنازہ کو کلام پاک کے سوروں کی گونج میں مولوی باغ لایا گیا جہاں آپ سپرد لحد کردیئے گئے ۔[1]

 


[1]الجواد، مارچ ۱۹۷۷ء