4 اسفند 1398
  -  
2020 فوريه 23
  -  
27 جمادى الآخرة 1440
 
خبریں نمبر: 254 تاریخ: 2015/02/27 مناظر:  

تھائی لینڈ میں اسلامی تعلیمات کے مرکز کا افتتاح

تھائی لینڈ میں شدت پسندی سے مقابلہ کے لئے اسلامی مرکز قائم

تھائی لینڈ میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے ایک مرکز کا قیام عمل میں آیا  اس مرکز کی افتتاحی تقریب میں ایک ہزار سے زائد علمی اور مذہبی دانشوروں نے شرکت کی جس میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ،اسلامی مراکز کے سربراہ ومختلف ممالک کے سفارت کار شریک تھے  
تھائی لینڈ کے شیخ الاسلام اور کویت کے بین الاقوامی مرکز «الوسطیه» کے تعاون سے اس مرکز کو قائم کیا گیا ہے اور اس مرکز کا نام قرآن کے سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۴۳سے لیا گیا ہے جسمیں خدا کا ارشاد ہے  و کذلک جعلناکم امة وسطا.
اس مرکز کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں جہالت و نادانی اور شدت پسندی کی روک تھام ہے تاکہ دنیا کے مہذب معاشروں میں صلح و انصاف کی راہ ہموار ہو اور اس طریقے سے انسانوں میں ہم آہنگی اور رواداری کسے ذریعہ سے شدت پسندی اور جنگ و جدل کو ختم کیا جاسکے۔

ماخذ: