14 مرداد 1399
  -  
2020 اوت 4
  -  
15 ذو الحجة 1441
 
خبریں نمبر: 252 تاریخ: 2015/02/27 مناظر:  

فلسطین کے قرآنی مرکز کی قابل قدر پیشکش

: فلسطین کے قرآنی مطالعاتی مرکز «نون» میں 3500 اسلامی اور قرآنی کتابیں طلباء اور محقیقین کے لیے دستیاب

قرآنی مطالعاتی مرکز «نون» کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سال 1998 سے شہر «البیرة» میں قائم علمی اور اسلامی مرکز میں ثقافتی اور علمی کاوشیں جاری ہیں
اس مرکز میں قرآنی، تحقیقی اور علمی امور پر کام کیا جاتا ہے اور علمی کاموں کو بعد میں کتابی شکل میں شائع کیا جاتا ہے مثال کے طور پر سیکولر طبقے کی جانب سے جوانی میں شادی کے موضوع پر الزام کے جواب میں اس مرکز میں علمی انداز میں اس اعتراض کا جواب مدلل انداز میں پیش کیا گیا
علمی اسٹاف کی کاوشوں کو بغیر معاوضے کے شائع کرنا،قرآنی سافٹ وئیرز بنانا اور تفسیر قرآن کے موضوع پر علمی نشستوں کا اہتمام اس مرکز کی سرگرمیوں میں شامل ہیں
اس مرکز کی ویب سائٹ میں تحقیقی مقالوں کو دیگر زبانوں جیسے روسی ،انگریزی ،اطالوی اور جرمنی زبانوں میں ترجمہ اور استفادہ کے لیے پیش کیا جاتا ہے
اس ویب سائٹ میں علمی اور شرعی سوالات کے جوابات مفتی اور مجتہد علما کے توسط سے دیا جاتا ہے تاکہ تشنگان علم اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔

ماخذ: