29 دی 1398
  -  
2020 ژانويه 19
  -  
23 جمادى الأولى 1440
 
خبریں نمبر: 249 تاریخ: 2015/02/18 مناظر:  

قرآن میں حضرت عیسی(ع) کا مرتبہ

«نیاگارا» یونیورسٹی میں ''قرآن میں حضرت عیسی(ع) کا مرتبہ'' کے عنوان پر نشست

امریکہ کی معروف یونیورسٹی نیاگارا میں اسلام میں حضرت عیسی کی منزلت کے تحت ایک علمی نشست منعقد ہوئی  جس میں اسلامی اسٹڈی سنٹر کے ڈاکٹر زکی ساریتوپراک نے " اسلام میں حضرت عیسی" کے عنوان پر تقریر کی
نشست کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کی جانب سے کیا گیا تھا
اس نشست میں تقاریر کے علاوہ اسلام اور عیسائیت میں مشترکہ اقدار کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا

ساریتوپراک اب تک اسلام ، اسلامی تعلقات اور اسلام اور عیسائیت میں تعلقات پر تیس سے زائد مقالے پیش کر چکے ہیں۔

انکی تازہ ترین کتاب « اسلام میں حضرت عیسی»  فلوریڈا یونیورسٹی کے تعاون سے ۲۰۱۴میں  چھپ چکی ہے
اس وقت ساریتو پراک اپنی نئی کتاب «اسلامی روحانیت؛اسلامی فلسفہ اور ماڈرن دنیا کے لیے نمونہ عمل» پر کام کررہے ہیں 

 

ماخذ: