28 مرداد 1398
  -  
2019 اوت 19
  -  
18 ذو الحجة 1440
 
خبریں نمبر: 245 تاریخ: 2015/02/09 مناظر:  

اردو کتاب میلہ

اورنگ آباد میں اردو کتابی و ثقافتی میلہ

قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان دہلی کے زیرِ قیادت اور مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی،ممبئی اور فیڈریشن آف آل مائناریٹی ایجوکیشنل آرگنائزیشن(FAME)کے اشتراک سے شہرِ اورنگ آباد کے قلب میں واقع حالی و شبلی کتاب نگری عام خاص میدان میں27؍دسمبر 2014تا4؍جنوری 2015‘‘ 17واں کل ہند اردو کتابی و تہذیبی میلہ’’کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
میلے کے افتتاح سے قبل قومی کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے صحافیوں کے درمیان، کتابی و ثقافتی میلہ میں قومی کونسل کے کردار اور اشاعتِ کتب سے متعلق کونسل کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ڈائرکٹر موصوف نے زور دے کر کہا کہ قومی کونسل کے کتاب میلے کا مقصدیہ ہے کہ ہم اردو قاری تک علم و آگہی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور واضح کیا کہ اردو نہ صرف ایک زبان ہے بلکہ ایک تہذیب بھی ہے ۔اس کتاب میلے سے ہم اردو کے لسانی اور تہذیبی دونوں پہلوؤں کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔
 

ماخذ: