4 اسفند 1398
  -  
2020 فوريه 23
  -  
27 جمادى الآخرة 1440
 
خبریں نمبر: 242 تاریخ: 2015/01/31 مناظر:  

جامعہ کراچی کے تحت بین الاقوامی سیرت کانفرنس

بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات طیبہ پر روشنی

جامعہ کراچی کے تحت بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی،جس میں مذہبی اسکالرز و علماء و دانشور حضرات نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں شائع ہونے والے متنازع توہین آمیز خاکوں کے محرکات و اسباب کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ۔

اس سیرت کانفرنس کا عنوان امت مسلمہ عالمی تناظر میں تھا ،کانفرنس میں مصر سے آئے قاری محمود سید ابراہیم نے  اپنے خطاب کے دوران کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کے لئیے راہ ہدایت کا جلتا چراغ ہے ۔

لہذا آپ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جا سکتا ہے ،کانفرنس میں دوسرے ترک مہمان اسکالر جناب امیر گوکر نیکا نے کہا حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت پوری انسانیت کے مسائل کا حل موجود ہے ۔

ماخذ: