4 اسفند 1398
  -  
2020 فوريه 23
  -  
27 جمادى الآخرة 1440
 
خبریں نمبر: 241 تاریخ: 2015/01/30 مناظر:  

فرانس میں ادیان اور بقاء باھمی پر علمی نشست

فرانس میں ادیان کے درمیان نظریہ بقاء باھمی پر کامیاب علمی نشست

فرانس کے صوبہ اویز(Oise)  کی عظیم الشان مسجد میں ادیان کے درمیان بقاء باھمی کے نظریہ پر ایک علمی نشست منعقد ہوئی۔اس علمی نشست کا اہتمام  کیمپین کے مسلمانوں کی انجمن کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ علمی نشست کی خاص بات صوبہ دار کے معاون اور شہر کے مئیر کی شرکت تھی ۔

نشست کی انتظامیہ کے بقول نشست کے سلسلہ میں لوگوں کا والہانہ استقبال اس بات کو بیان کرتا ہے کہ لوگ اسلام کے سلسلہ میں گفتگو کرنا اور اس کے نظریات کو جاننا چاہتے ہیں ۔

مسلمانوں کے علاوہ اس نشست میں یہودی، عیسائی، غیر مسلم اور کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والے لادین تمام ہی افراد نے شرکت کی جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے مذہب کو جاننے کے ساتھ دوسروں کے عقائد و نظریات کو جاننا چاہتے ہیں ۔

ماخذ: