4 اسفند 1398
  -  
2020 فوريه 23
  -  
27 جمادى الآخرة 1440
 
خبریں نمبر: 239 تاریخ: 2015/01/29 مناظر:  

جامعۃ المصطفی کے فارغ طلاب کا اجلاس

پاکستان کے شہر اسلام آباد میں جامعۃ المصطفی سے فارغ طلاب و افاضل کا اہم اجلاس

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے تحت فارغ ہونے والے طلاب کرام سے متعلقہ امور کو پاکستان میں بہتر بنانے کے لئے ایک اہم اجلاس جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں حوزہ علمیہ قم سے فارغ طلاب کی تنظیم سازی پر گفتگو ہوئی، اجلاس میں آقائے ہاشمیان انچارج جامعۃ المصطفیٰ شعبہ پاکستان کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض جناب انیس الحسنین نے انجام دیئے۔ آقائے ہاشمیان کے افتتاحی کلمات کے بعد حجتہ الاسلام علامہ شیخ محسن نجفی نےبھی اجلاس کو خطاب کیا۔ اجلاس میں ایس یو سی سربراہ علامہ ساجد نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی شرکت کی۔

ماخذ: