4 اسفند 1398
  -  
2020 فوريه 23
  -  
27 جمادى الآخرة 1440
 
خبریں نمبر: 238 تاریخ: 2015/01/27 مناظر:  

قرآن اور امام خمینی رضوان اللہ کانفرنس

قرآن اور امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے موضوع پر عالمی کانفرنس

عالم اسلام کی عظیم شخصیتوں نے ہر دور میں قرآنی تہذیب وثقافت کو معاشرہ میں فروغ دینے  کیلئے انتهک کوششیں کی ہیں۔ دور حاضر میں بهی امام خمینی(رح) نے اسی نہج کو مدنظر رکهتے ہوئے وسیع پیمانہ پر قرآنی تعلیمات سے متعلق،زندہ و جاوید کارنامے انجام دیئے۔

امام خمینی(رح) کے قرآنی افکار اور کلام الہی سے آپ کے لگاؤ کے بارے میں نسل نو کو آگاہ کرنے کے غرض سے ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رح)، وزارت فرہنگ وارشاد اسلامی کے شعبہ قرآن وعترت اور بعض دیگر ادارات کے تعاون سے  ''قرآن اور امام خمینی(رح)" کے عنوان کے تحت ایک بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے یہ کانفرنس انشاء اللہ تعالی خرداد 1394 هـ،شمسی بمطابق جون 2015ء کو ملکی اور غیرملکی دانشوروں کی موجودگی میں، تہران اور قم میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں اپنے آثار کے ساتھ شرکت کے متمنی حضرات (14 اپریل 2015ء) تک،اپنے مقالے مندرجہ ذیل عناوین کے تحت، ارسال کر سکتے ہیں

الف:  امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی نظر میں قرآن کی منزلت اور اس کے خصوصیات

ب:  امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا تفسیری اسلوب اور قرآنی مبانی و اصول

ج:  قرآن میں انسان، امام خمینی(رح) کی نگاہ میں

د: قرآنی کردار ، امام خمینی(رح) کے افکار میں

هـ: قرآن کی تجلی، امام خمینی(رح) کی سیرت میں (سماجی اور سیاسی)

و:  قرآنی اخلاق، امام خمینی(رح) کے قول وعمل میں

مقالہ کا خلاصہ، ایک صفحہ میں اور اصل مقالہ زیادہ سے زیادہ 25 صفحوں میں، ورڈ میں ٹائپ شدہ ہونا چاہئیے

پتـــہ:

تہران – مرقد امام خمینی(رح)، پژوہشـکدہ امام خمینی وانقلاب اسلامی / معاونت تحقیق

E-mail: [email protected]

ماخذ: