16 خرداد 1399
  -  
2020 ژوئن 5
  -  
13 شوال 1440
 
خبریں نمبر: 234 تاریخ: 2014/12/10 مناظر:  

کربلا میں سید الساجدین (ع) کانفرنس

کربلا میں امام سجاد علیہ السلام پر کانفرنس اور کتابوں کی نمائش

امام سید الساجدین زین العابدین حضرت علی بن حسین علیہما السلام کی شہادت کے ایام میں کربلا میں حرم امام حسینی میں مختلف ممالک اور مختلف ادیان کی شخصیتوں کی موجودگی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء حال میں منعقدہ اس کانفرنس میں حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبد المھدی کربلائی نے خطاب کیا۔
کانفرنس کے علاوہ حرم مطھر کے باب القبلہ پر ’’تراتیل سجادیہ‘‘ نامی ایک نمائشگاہ بھی لگائی گئی جس میں امام سجاد علیہ السلام سے متعلق لکھی گئی کتابیں نمائش کے طور پر لگائی گئیں۔اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کے علاوہ نمائش میں بھی حصہ لیا اور امام سجاد علیہ السلام سے متعلق اپنی شائع کردہ کتابوں کو نمائش کے طور پر لگایا۔

ماخذ: