18 آذر 1400
  -  
2021 December 9
  -  
4 جمادى الأولى 1442
 
خبریں نمبر: 179 تاریخ: 2014/05/06 مناظر: 1  

کشمیر میں شہید مطہری پر کانفرنس

یوم معلم پر کشمیر میں عظیم الشان کانفرنس منعقد

 

تاریخ کے عظیم اور ممتاز اسلامی دانشور اور مفکر اسلام شہید استاد مرتضی مطہری (رہ) کی شہادت کی 35ویں برسی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سمیت کشمیر میں بھی عصر حاضر کے اس عظیم اسلامی نظریہ پرداز کے حضور خراج عقیدت پیش کیا گیا، کشمیر میں اس حوالے سے مطہری فکری ثقافتی مرکز کشمیر کے زیر اہتمام ماگام کے مرکزی امام بارگاہ میں ایک عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا جس میں ریاست و بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے مختلف علماء، دانشوروں اور ذاکرین کرام کے علاوہ کافی تعداد میں نوجوان طلباء اور اساتذہ حضرات نے شرکت کی، استاد شہید مطہری (رہ) کے یوم وفات پر اس سیمینار کو یوم معلم کے عنوان سے منایا گیا اور اس موقعہ پر ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا، درایں اثنا مطہری اوپن اسکول سے تعلق رکھنے والے طلباء نے مختلف تعلیمی مظاہرے پیش کئے، اس سمینار میں استاد شہید مطہری (رہ) کے افکار پر مبنی ایک تصویری نمایش اور ویڈیو کلپ بھی دکھائی گئی، اور طالب علموں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

ماخذ: