18 آذر 1400
  -  
2021 December 9
  -  
4 جمادى الأولى 1442
 
خبریں نمبر: 161 تاریخ: 2014/05/09 مناظر: 1  

وینس میں پہلا اسلامی میوزیم

اٹلی کے تاریخی شہروینس میں پہلے اسلامی میوزیم کی تاسیس

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم انریکولٹا نے اس ملک کے تاریخی شہر میں اسلامی میوزیم کی تاسیس کے حکومتی منصوبے کی خبردی ہے۔

لٹا نے اپنے دوحہ کےسفرکے دوران کہا ہے کہ اطالوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وینس کے "گرنڈکینل " میں اسلامی میوزیم کی تعمیر کا ،ماحول فراہم کیا جائے۔وینس شہرکے مئیرجارجیو یورسونی نے اس منصوبے کوپسند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاشہردیگرعجائب گھروں کے ہمراہ اس میوزیم کے ساتھ بھی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ میوزیم وینس کی ایک تاریخی علامت بن سکتاہے اور اس سےمختلف مذاہب اورتہذیبوں کے درمیان گفتگو کے دروازےکھلیں گے۔

اس میوزیم کے عہدیدار آلسانڈر گوپیون نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ۶سے ۱۲مہینےکے اندرمکمل ہوجائے گا۔

قابل ذکرہے کہ یورپی ممالک میں ہراسلامی منصوبے کی مخالفت کی طرح اٹلی کی دائیں بازو کی پارٹی نے بھی اس میوزیم کی تعمیر کے منصوبے پرشدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی کے وزیراعظم کو ثقافتی انسٹی ٹیوٹس کے بجائے ملکی معیشت پرتوجہ دینی چاہیے ۔

یادرہے کہ اٹلی میں اس وقت تقریبا بارہ لاکھ مسلمان زندگی بسرکررہے ہیں جن میں سے بیس ہزارافراد نو مسلم ہیں۔

ماخذ: