16 خرداد 1399
  -  
2020 ژوئن 5
  -  
13 شوال 1440
 
خبریں نمبر: 159 تاریخ: 2014/05/07 مناظر: 1  

شہید صدر کو خراج عقیدت

بحرین میں شہید خامس آیت اللہ محمد باقر الصدر کو خراج عقیدت

بحرین کےبزرگ عالم دین آیت الله سید عبدالله الغریفی نے بحرین کے شہر قفول کے مسجد امام صادق علیہ السلام میں آیت الله سید محمد باقر صدر اور ان کی خواہر گرامی آمنه بنت الهدی صدر کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے بیان کیا : سید صدر اور ان کی خواہر گرامی نے انسانوں کو خدا کی طرف بلانے، مظلوموں کے حق کے دفاع اور لوگوں کو دعوت حق دینے میں اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔ 

انہوں نے شہید صدر اور ان کی خواہر گرامی کو علمی و ثقافتی مجاہد قرار دیتے ہوئےفرمایا : یہ بھائی اور بہن سیاسی جبر کے دور میں ظالم و ستمگر حکومت کے زمانہ میں بھی دینی شعائر اور اسلامی مقدسات کا دفاع کرنے میں پیش پیش رہے ۔ 

بحرین کے مشہور و معروف عالم دین نے سورہ مبارکہ ابراہیم کی چوبیسویں اور پچیسویں آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : بعض لوگ اچھی باتوں جیسے ، حق ، انصاف ، محبت ،امن و سلامتی اور استحکام کو معاشرے میں نافذ کرتے ہیں اور وہ اس معاشرے کے پاک و پاکیزہ درخت کے مانند جیتے ہیں۔ 

آیت الله غریفی نے بیان کیا : حق پر مبنی نیک باتیں ثقافتی ، سماجی ، فکری اور سیاسی تحریک کے وجود کا سبب ہوتی ہیں اور ان پر عمل کرنے والا کبھی بھی ظالم کے سامنے حق بات کہنے سے نہیں ڈرتا ہے۔ 

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی : جھوٹ، ظلم،  دہشت گردی اور تعصب باطل تحریک کی پیدائش کا بنتے ہیں اسی وجہ سے قرآن مجید نے سورہ مبارکہ ابراہیم کی چھبیسویں آیہ میں اسے شجرہ خبیثہ سے تعبیر کیا ہے۔

ماخذ: