18 آذر 1400
  -  
2021 December 9
  -  
4 جمادى الأولى 1442
 
خبریں نمبر: 157 تاریخ: 2014/05/01 مناظر: 1  

اہل قلم حضرات کی تقدیس و عزت افزائی

محققین، مصنفین،مولفین اور مترجمین کے علمی مرتبہ کی تقدیس و تجلیل

اہلبیت اسمبلی کے شعبہ تحقیقات کے سربراہ نے اسمبلی سے منسلک اہل قلم حضرات کی تجلیل و عزت افزائی کے لئیے اسمبلی کے بیت الصلاۃ میں منعقدہ پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا:اہلبیت اسمبلی نے تالیف، تحقیق، ترجمہ، اور روز مرہ کے مسائل کی اطلاع کے میدان میں گزشتہ دو دہائیوں میں اسلامی معاشرہ میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں ۔

جناب منذرحکیم نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کے اس حصہ کو پیش کیا جس میں آپ نے اپنی ایک تقریر میں فرمایاتھا:''اس اسمبلی کو دین اور اھلبیت اطہار علیھم السلام کے معارف کا اس انداز میں جواب دہ ہونا چاہیے کہ جوانوں کو اپنے سوالوں کا جواب مل جائے اور جوانوں کو انکے تقاضوں کے مطابق جواب دینے کے لئیے ضروری ہے کہ اس مرکز کے پاس اپنا ایک ریسرچ سینٹر ہو'' رہبر انقلاب کے اس بیان کی روشنی میں جناب منذر حکیم نے اپنی تقریر کو آگے بڑھاتے ہوئے فرمایا: اسمبلی کے ثقافتی شعبہ کے تعاون سے ریسرچ سنٹر کے قیام کے سلسلہ میں ہم نے اہم قدم اٹھائے ہیں اورہم نے اپنے مطلوبہ ہدف تک پہنچنے کے لئیے بنیادی اسٹریکچر کھڑا کر دیا ہے ۔اسمبلی کے شعبہ تحقیقات کے سربراہ نے ریسرچ سینٹر کی تاسیس کے سلسلہ میں اسمبلی کی جانب سے ہونے والے کاموں کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا :کہ ہم عملی میدان میں ویکی شیعہ، سوالات و شبہوں کی جوابدی کے مراکز کی تاسیس اور آئیڈیل زندگی کے تحت کانفرنس کے انعقاد نیز پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سلسلہ میں سمینار منعقد کرنے کو زندہ نمونوں کے طور پر پیش کر سکتے ہیں جن میں سے ہر ایک نے اپنی جگہ شایان شان خدمت کی ہے

جناب منذر حکیم نے گزشتہ دو دہائیوں میں اپنے شعبہ تحقیق کی کارکردگی بتاتے ہوئے بیان کیا کہ ان دو دہائیوں میں اس مرکز کی جانب سے مختلف موضوعات پر ۴۰۰ کتابیں اور ۷۰۰ ترجمہ سامنے آئے ہیں ۔اس پروگرام کے اختتام پر اسمبلی کے شعبہ تحقیق کے لئیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی ہمت افزائی کی گئی ۔

ماخذ: