18 آذر 1400
  -  
2021 December 9
  -  
4 جمادى الأولى 1442
 
خبریں نمبر: 156 تاریخ: 2014/04/29 مناظر: 1  

مذہبی کثرتیت Religious pluralismکے عنوان پر سمینار

کوفہ یونیورسٹی عراق میں مذہبی کثرتیت کے موضوع پر سمینار منعقد ہوا

اہلبیت خبر رسان ایجنسی ۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق (تہذیبوں کے ما بین مفاہمت و گفتگو کے نقطہ نظرمیں دینی کثرتیت )کے عنوان پر کوفہ یونیورسٹی عراق میں دو دن کا سمینار منعقد ہوا ۔

 سمینار میں ایرانی وفد کے سربراہ جناب حجۃ السلام والمسلمین محمد حسن اختری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دین اسلام کا مقصد اتحاد کو بڑھاوا دینا ہے کہا :'' ہم اس بات کی پوری کوشش کریں گے کہ اس سمینار سے ملتے جلتے دوسرے پروگراموں کے انعقاد کے ذریعہ مختلف اقوام کے درمیان قربت پیدا کر سکیں'' جناب محمد حسن اختری نے کہ جوعالمی اہلبیت اسمبلی کے سکریٹری بھی ہیں اپنی تقریر میں اسلام کے خلاف بیرونی طاقتوں ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کے منصوبوں کوعملی نہ ہونے دینے کا عہد کیا ۔

اس کانفرنس میں ہرموضوع کے ماہرینکی تین الگ الگ نشستیں ہوئیں جن میں مختلف فرقوں کے درمیان پیدا سراٹھانے والے فتنوں کے سلسلہ مین تبادلہ خیال ہوا اوراسلامی جمہوریہ ایران، اردن، مراقش، شام، لبنان، قطر، عراق، سعودی عرب،امریکہ، برطانیا اور دیگر ممالک کے تقریبا ۲۰ دانشوروں نے اپنے مقالات پڑھے۔

 دینی کثرتیت ،انسان کی زندگی میں دین کا رول ،علاقے میں فرقہ واریت اور درپیش بحران کی جڑیں،اسلامی میراث کے مطالعہ میں مستشرقین کے وسائل وذرائع، اس سمینار کے اہم عناوین تھے جن پر مختلف ماہرین نے اپنے خیالات پیش کیئے ۔

ماخذ: