2 مهر 1400
  -  
2021 September 24
  -  
16 صفر 1442
 
خبریں نمبر: 155 تاریخ: 2014/04/27 مناظر: 1  

سائنس و ٹیکنالوجی کا ایوارڈ غزہ یونیورسٹی کے نام

سائنس و ٹیکنالوجی کے عالمی ایوارڈ کے سلسلہ میں غزہ کی اسلامی یونیورسٹی نامزد

اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے رواں سال کا معتبر عالمی سانئس و ٹیکنالوجی ایوارڈ فلسطینی شہر غزہ پٹی کی اسلامی یونیورسٹی کے حصے میں آیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی بینک میں فلسطین کے نگران محمد اشتیہ نے بتایا کہ بینک کی جانب سے ہر سال سائنسی تحقیقات اور مختلف جامعات کو ان کی علمی خدمات کے بدلے میں سال کا بہترین ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ سنہ 2014ء کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کو اس کی تعلیمی خدمات کے عوض یہ ایوارڈ دیاجائے گا۔

 رام اللہ میں اپنے ایک بیان میں محمد اشتیہ نے غزہ اسلامی یونیورسٹی کے چیئرمین کماالدین شعث کو اس اہم کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ آئندہ جون میں جدہ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران بینک کے چیئرمین ابراہیم بن عبدالعزیز العساف اپنے ہاتھوں سے غزہ اسلامی یونیورسٹی کے چیئرمین کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اسلامی یونیورسٹی کے لیے جاری کردہ اس ایوارڈ کی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہو گی۔
محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کو یہ اعزاز اس لیے دیا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی نے مشکل ترین حالات میں تدریسی عمل کے ساتھ علم کی شمع فروزاں کرنے کا سلسلہ معطل نہیں ہونے دیا ہے۔ یہ ایوارڈ یونیورسٹی کی علمی خدمات کا اعتراف ہے۔ اس اقدام سے غزہ اسلامی یونیورسٹی کی انتظامیہ اور اس میں زیرتعلیم طلباء کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ماخذ: