2 مهر 1400
  -  
2021 September 24
  -  
16 صفر 1442
 
خبریں نمبر: 154 تاریخ: 2014/04/26 مناظر: 1  

بعض اسلامی ممالک اسلام فوبیا کے ذمہ دار

تہران میں اسلام فوبیا کی بنیاد اور اسکے نتائج و اثرات کے تحت سمینار منعقد

تہران میں اسلام فوبیا کی بنیاد اور اسکے نتائج و اثرات کے تحت ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر میں اسلام ہراسی کے اسباب و محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے دانشوروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا سمینار میں لندن کے بین الاقوامی پیس اسٹیڈیز سینٹر کے سربراہ ‘جناب سید سلمان صفوی’ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا :

'' اسلامی ممالک کی ہی بعض حکومتیں دنیا میں اسلام فوبیا کے پھیلاؤ کے ذمہ دار ہیں کیونکہ ان حکومتوں کی اسلامی تعلیمات کو متعارف کرانے میں ناکام رہی ہیں اور انہوں نے اسلامی تعلیمات کو توڑ مروڑ کے پیش کیا ہے جب کہ دوسری طرف مغربی ممالک ہمیشہ ایسے موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں کہ دنیا کی عوام میں مسلم مخالف جذبات کو ہوا دے سکیں،،

انٹرنیشنل پیس سٹیڈیز سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 1979ء میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی معاصر تاریخ میں ایک اہم موڑتھاجس نے اسلام کی صحیح تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کیا

جناب صفوی نے فن کی زبان کو اسلام فوبیا سے مقابلہ کرنے کا ایک بہترین ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم فنکار اپنے فن سے اسلام فوبیا کا مقابلہ  کرنے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔

ماخذ: