1 مهر 1400
  -  
2021 September 23
  -  
15 صفر 1442
 
خبریں نمبر: 151 تاریخ: 2014/04/23 مناظر: 1  

مبلّغین دین راہ انبیاء کے راہی: آقائے حجّتیان

حوزہ علمیہ قم، مدرسہ حجتیہ میں نور اسلامک مشن کا سالانہ اجلاس و محفل مدحت

بی بی دوعالم، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت اور ادارہ "نور اسلامک مشن" کے یوم تاسیس کی مناسبت سے مدرسہ حجتیہ قم المقدسہ ایران کے شہیدین ہال میں جشن  کے ساتھ ادارہ کے سالانہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس کا آغاز مولانا یونس ماہلی صاحب کی  تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد شاعر آل عبا مولانا  سیدعابد رضا نوشاد صاحب نے اپنے اشعار کے ذریعہ حاضرین کو محظوظ کیا۔ شعری نذرانہ عقیدت کے بعد ناظم جلسہ نے مدرسہ حجتیہ کے ثقافتی  شعبہ کے مدیر حجۃ الاسلام جناب آقائے حجتیان کو دعوت سخن دی۔ موصوف نے اپنی تقریر میں اشارہ فرمایا کہ ایک مبلّغ دین کو خلوص نیت، صدق و صفا، توکّل نیز ظاہری رکھ رکھاو کا التزام رکھنا چاہئے۔ موصوف نے مزید فرمایا کہ راہ انبیاء علیہم السلام کا راہی ہونا ہمارے لئے باعث صد افتخار اور جائے شکر و سپاس ہے۔ اس کے بعد مولانا علی عباس خان صاحب نے ادارہ نور اسلامک مشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ادارہ کی جدید سرگرمیوں اور لائحہ عمل کی جانب بھی اشارہ کیا۔ آخر میں نور اسلامک مشن کے ساتھ علمی و فکری تعاون کرنے والے علماء و افاضل کی خدمت میں لوح سپاس بھی پیش کیا گیا جن میں حجج اسلام آقائے فتحی، آقائے مقاتل، آقائے میثمی، آقائے محمد باقر متولّی، مولانا عدیل اصغر کاظمی، مولانا عباس مہدی حسنی،مولانا سجاد حیدر صفوی،مولانا فصاحت حسین، مولاناعلی امیر رضوی،مولانا شمشاد حسین، مولاناغافر حسن رضوی،مولانا عمّار رضا نقوی اور ادارہ "دین اور ہم" کے ترجمان مولانا عمران ہاشمی صاحبان کے اسماء قابل ذکر ہیں۔ نظامت کے فرائض مولانا حیدر عباس رضوی صاحب نے انجام دئے۔ جشن میں دیگر سرگرم عمل اداروں کے زعماء منجملہ حجج اسلام مولانا مراد رضا، مولانا نصرت جعفری، مولانا علی اسد، مولانا یونس ماہلی، مولانا علی ہاشم صاحبان نے بھی شرکت فرمائی۔ ادارہ کے صدرمحترم عالیجناب مولانا رضا حیدر صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ نور اسلامک مشن کا یہ اجلاس جشن مدحت بتول کے ہمراہ، دعائے سلامتی امام زمانہ [عج] کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔

ماخذ: