1 مهر 1400
  -  
2021 September 23
  -  
15 صفر 1442
 
خبریں نمبر: 147 تاریخ: 2014/04/21 مناظر: 1  

جناب مہدوی پور کی قم میں ہندوستانی طلاب سے ملاقات

حوزہ علیمہ قم میں مقیم ہندوستانی طلاب سے رہبر انقلاب اسلامی کے ہندوستان میں نمائندہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی پور نے مرکز بیان میں ملاقات کی

ہندوستان میں رہبر انقلاب کے نمائندہ جناب مہدوی پور نے اپنے ایران سفر کے دوران قم میں ہندوستانی طلاب، افاضل،علماء اور محققین سے ملاقات کی اور نزدیک سے انکی تحقیقی اور علمی کاوشوں کا جائزہ لیا۔

مرکز بیان کی جانب سے تبلیغ بین المذاہب  کے سلسلہ میں منعقدہ تخصصی کلاسزز کے ایک درس کے دوران پہنچ کر نمائندہ رہبر نے نزدیک سے  اس مرکز کی جانب سے طلاب کو دی جانے والی علمی خدمات کا جائزہ لیا ۔

آپ نے اس مرکز میں اہل سنتو امامیہ کتب پر مشتمل اسلامی مراکز کی جانب سے تیار کئیے گئے سافٹ ایرز کی مدد سے جہان اسلام میں پائے جانے والے شبہات و سوالات کے متقن جواب دینے کی تعلیم پراپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں بقاء باہمی و آپسی رواداری کے اصول کے تحت زندگی گزارنے والے تمام مذاہب کے درمیان علمی گفتگو مختلف مذاہب کے ما بین تعلقات کے مستحکم ہونے کا سبب ہوگی ۔

جناب مہدی پور نے بر صغیر اور خاص کر ہندوستان میں وہابیت و اخباریت کے خطرہ کی نشاندہی کرتے ہوئے فرمایا:

ہندوستان میں وہابیت اور اخباریت کے سلسلہ میں بیرونی طاقتوں کے رول کو سمجھ کر ان کی جانب سے بیان شدہ شبہوں کے منطقی طور پر ازالہ ہماری دینی اور علمی ذمہ داری ہے اور اس کے لئیے ضروری ہے کہ ہم تمام ان وسائل سے خود کو لیس کر یں جو تبلیغ راہ دین میں ہمارے معاون و مدد گار ہو سکتے ہیں ۔     

ماخذ: