14 مرداد 1399
  -  
2020 اوت 4
  -  
15 ذو الحجة 1441
 
خبریں نمبر: 136 تاریخ: 2014/03/25 مناظر: 1  

سمینار " اسلام اور ہندو

سمینار " اسلام اور ہندوستانی ادیان میں دینی مظاہر و علامات"

المصطفی و جامعہ ہمدرد کے زیر اھتمام ؛
سمینار " اسلام اور ہندوستانی ادیان میں دینی مظاہر و علامات" کا دہلی میں انعقاد 

 

المصطفی انٹرنشینل یونیورسٹی شعبۂ ہند،جامعہ ہمدرد اور المصطفی اسلامک ریسرچ سوسائٹی کے زیر اہتمام ٣-٢٠١٤٤ء مارچ بروز پیر اور منگل صبح ١٠ بجے سے شام ٦ بجے تک بمقام آڈیٹوریم ہمدرد آرکائز جامعہ ہمدرد،ہمدرد نگر نئی دہلی میں بین الاقوامی سمینار منعقد کیا جا رہا ہے ۔جس میں ٣ مارچ کو اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران کے سابق اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل صدارت کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے جناب مراری باپو ، ہندوستان میں سفیر جمہوریہ اسلامی ایران  جناب ڈاکٹر غلام رضا انصاری ، جناب گیانی گوربچن سنگھ جتھے دارشری اکال تخت،جناب جی،این،قاضی ،وائس چانسلر جامعہ ہمدرد،جناب ڈاکٹر کلب صادق نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ ،جناب ڈاکٹر مفتی مکرم احمد ،شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی و...شرکت کریں گے وہیں استقبالیہ کلمات عزت مآب ڈاکٹر جناب غلام رضا مہدوی ،نمائندہ المصطفی انٹرنشینل یونیورسٹی در ھند ،پیش کریں گے۔ سمینار کا اختتامی اجلاس ٤مارچ کو زیر صدارت جناب مہدی مہدوی پور نمائندہ ولی فقیہ در ھندمنعقد ہوگا جس میں مہمانان ذی وقار کے طور پر سیدجناب جلال الدین عمری ،امیر جماعت اسلامی ہند ،جناب آچاریہ پرمود کرشنن ،صدر کالکی فاؤنڈیشن،جناب آچاریہ ڈاکٹر لوکیش منی،سربراہ آہنسا ویشوبھارتی،جناب پوپ ڈومنیک المائیل،ڈائریکٹرکیتھلوک ارچاڈیوسس،جناب سلیم اقبال شیروانی،سابق وزیرو امور خارجہ ھند،جناب حجة الاسلام مولانا کلب جواد نقوی ،امام جمعہ لکھنو جناب حجة الاسلام احمد عالمی ،ڈپٹی کلچر کونسلرجمہوریہ اسلامی ایران در ھند و جناب فردوس احمد وانی رجسٹر ارآف جامعہ ہمدرد دہلی ۔کی شرکت متوقع ہے ۔ اس سمینار میں ہندوستان کی مایہ ناز علمی شخصیتیں اپنے اپنے مقالات بھی پیش کریں گے۔

ماخذ: