14 مرداد 1399
  -  
2020 اوت 4
  -  
15 ذو الحجة 1441
 
خبریں نمبر: 134 تاریخ: 2014/03/23 مناظر: 1  

نظام تعلیم سے متعلق دہلی میں عالمی سمینار کا انعقا

نظام تعلیم سے متعلق دہلی میں عالمی سمینار کا انعقاد

دہلی کے عالمی سمینار میں ملک و بیرون ملک کے اسکالرس کے درمیان امام مسجد نبوی ڈاکٹر عبد المحسن القاسم نے بھی اپنا خطبہ پیش کیا۔ اس سمینار میں اورینٹل کالج پٹنہ سٹی کے شعبہ اردو کے صدر، پروفیسر مولانا شکیل قاسمی نے ہندوستان کے تناظر میں ملت کی تعلیمی صورت حال پر تحقیقی مقالہ پیش کیا ۔ انہوں نے اقتصادی پسماندگی کے باوجود ملت کی تعلیمی پیش رفت کو مثبت اور حوصلہ افزا بتاتے ہوئے تعلیمی تحریک کو مزید فعال بنانے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تعلیمی ادارے قائم ہورہے ہیں ۔ اس کے اثرات بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مولانا قاسمی نے نظام تعلیم کا تاریخی جائزہ پیش کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ اخلاقی تعلیم کے بغیر تعلیم کے فوائد کا حصول مشکل ہو گا ۔ آج اخلاقیات سے خالی علمی شخصیتوں سے سماج کو وہ فائدہ نہیں مل رہا ہے جس کی ان سے توقع تھی ۔
فاضل مقالہ نگار نے مولانا عبد الحمید رحمانی کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف قسم کے اداروں کا قیام حوصلہ مندی سے کیا ۔ ۔

http://baseeratonline.com

ماخذ: