29 دی 1400
  -  
2022 January 19
  -  
16 جمادى الآخرة 1442
 
خبریں نمبر: 121 تاریخ: 2014/02/25 مناظر: 1  

قومی کانفرنس بعنوان دینی تعلیم ادارے، نصابِ تعلیم،

قومی کانفرنس بعنوان دینی تعلیم ادارے، نصابِ تعلیم، مشکلات اور ممکنہ حل

کلیہ علوم اسلامیہ (اصول الدین) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پاکستان میں دینی تعلیم کے بارے میں ایک دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں دینی تعلیم کے اداروں، اُن میں رائج نصاب ہائے تعلیم، پیش آمدہ مشکلات اور ان کے ممکنہ حل کا جائزہ لیا جائے گا۔کانفرنس کا مقصد دینی و دنیاوی تعلیمی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور ان کے مشترکات کو سامنے لانا ہے اس کانفرنس میں ماہرین تعلیم، دینی مدارس کے علماء ، دینی تعلیم کے اداروں کے منتظمین ، ہائرایجوکیشن کمیشن کے متعلقہ افراد ، مختلف دینی مدارس کے بورڈز اور مدرسہ بورڈ فیڈریشن کے منتظمین شریک ہو سکتے ہیں کانفرنس کے انعقاد کی تاریخ: 10-11 مارچ 2014ء اور یہ کانفرنس  قائد اعظم آڈیٹوریم، فیصل مسجد کیمپس , بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوگی  جس میں بین الاقوامی سطح پر مخلتف ممالک سے آئے دانشور و اسکالرز اپنے خیالات کا اظہار کریں گے  اس موضوع سے دلچسبی رکھنے والے افراد عربی، انگلش اور اردو زبانوں میں اپنے مقالات  کانفرنس میں ارسال کر سکتے ہیں مزید اطلاع کے لئے لاگ آن کریں

ماخذ: